مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی پر قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ایک نوجوان جامِ شہادت نوش کر گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ یہ نوجوان قابض فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا، جنہوں نے اسے مخیم شعفاط کی چوکی پر خون میں لت پت تڑپتا ہوا چھوڑ دیا۔
قابض افواج نے گذشتہ روز جمعرات کی شام اس نوجوان پر اس وقت گولیاں برسائی تھیں جب وہ مذکورہ چوکی پر موجود تھا۔
رواں برس کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی گولیوں کے نذر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 75 ہو چکی ہے، جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔
