Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قنیطرہ میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، سات روز میں درجنوں خلاف ورزیاں

جنوب مغربی شام – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے میں سد المنطرہ کے مقام پر دراندازی کی ہے جو آٹھ دسمبر سنہ 2024ء کو بشار الاسد کی حکومت کےخاتمے کے بعد سے اس علاقے میں ہونے والی مسلسل جارحیت اور خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔

قابض اسرائیل کی یہ دراندازیاں اب ایک روزانہ کا معمول بنتی جا رہی ہیں جن کے ساتھ ہی قنیطرہ اور اس کے دیہی علاقوں میں مقامی شہریوں کے خلاف تلاشی کی ناکے بندیوں، گھروں پر چھاپوں، حراستوں اور تنگ کرنے کے ظالمانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسی تناظر میں حقوق کے ریکارڈ مرکز نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ کے مطابق پندرہ سے اکیس جولائی کے دوران قنیطرہ، درعا اور دمشق کے دیہی علاقوں میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے کم از کم 57 انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ارتکاب کی دستاویزی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ صوبہ قنیطرہ میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن کی تعداد 43 رہی جن میں چار بمباری کی کارروائیاں، چھ حراستی کارروائیاں، تلاشی کے پانچ ناکے قائم کرنا، دو چھاپے مارنے کی کارروائیاں، طیاروں کی پروازوں کے چار واقعات، 19 دراندازیاں اور تین دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

صوبہ درعا میں 13 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جو ایک حراستی کارروائی، طیاروں کی پروازوں کے دو واقعات، سات دراندازیوں اور تین دیگر خلاف ورزیوں کے درمیان تقسیم تھیں، جبکہ دمشق کے دیہی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی پرواز کی صورت میں ایک خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی۔

یہ خلاف ورزیاں جمعرات کے روز شام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے متوقع دورے کے ساتھ سامنے آئی ہیں جس میں مقبوضہ شامی گولان کے علاقے میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی فورس برائے انسداد انخلاء (اندوف) کا دورہ بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan