بیت لحم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع بیت لحم کے مشرق میں قصبے زعترہ میں ایک فلسطینی شہری کو اس کے آباد شدہ گھر کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا۔
شہری رائد حسن أبو رعيہ نے بتایا کہ قابض فوج نے ان کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے خالی کرنے کا نوٹس تھما دیا، یہ گھر ایک بیسمنٹ اور دو منزلوں پر مشتمل ہے، ہر منزل کا رقبہ ایک سو دس مربع میٹر ہے، اور اس میں سات افراد رہائش پذیر ہیں۔
أبو رعيہ نے اخباری بیانات میں مزید کہا کہ قابض فوج نے اس سے قبل بھی انہیں چھ جنوری سنہ 2025ء کو گھر خالی کرنے اور تعمیرات روکنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
قابض حکام مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں اور تنصیبات کے خلاف بغیر لائسنس کے بہانے تلے مسماری، تعمیر روکنے اور خالی کرنے کے احکامات جاری کر کے اپنے اقدامات کو مزید تیز کر رہے ہیں، جو فلسطینی آبادی کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور مکینوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
