غزہ ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں رادع فورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غدار گروہوں نے قابض اسرائیل کی براہ راست ہدایت پر غزہ شہرکے مشرقی حصے میں بلیو لائن کے قریب واقع التفاح سپورٹس کلب کے پناہ گزین کیمپ میں موجود بے گھر افراد کے خلاف ایک اغوا کی کارروائی کی ہے۔
فورس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان غدار گروہوں نے تیس جون سنہ 2026ء کو کیمپ پر دھاوا بولا اور جگہ پر حملہ کرنے کے تقریباً تیس منٹ کے بعد سولہ شہریوں کو اغوا کر لیا جن میں دو نا بالغ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آوروں نے پناہ گزینوں کو خوفزدہ کرنے کی گھناؤنی کوشش کی اور اغوا کی اس کارروائی کے دوران خیموں کے اندر تلاشی اور چھان بین کی کارروائیاں انجام دیں۔
فورس نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقے کی فضاؤں میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی گھن گرج اور پرواز کے ساتھ ساتھ پیش آئی۔ اس بات کی تصدیق کی کہ اس غدار گروہ کے عناصر کارروائی کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک افسر سے وائرلیس کمیونیکیشن آلات کے ذریعے براہ راست ہدایات حاصل کر رہے تھے۔
