Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

جنین

اسرائیلی فائرنگ کا زخمی فلسطینی نوجوان تین سال بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

جنین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایک فلسطینی نو جوان تین سال سے زائد عرصہ قبل مقبوضہ جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے لگنے والے کاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہداء کے قافلے میں شامل ہو گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین کے رہائشی نو جوان أشرف فراحتی نے اردن میں طویل طبی علاج اور جدوجہد کے بعد پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ یہ زخم انہیں سال 2023 میں قابض فوج کی ایک مجرمانہ کارروائی کے دوران لگے تھے، جس میں دو فلسطینی مجاہدین نضال خازم اور یوسف شریم کو شہید کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج کے ایک خصوصی دستے نے 16 مارچ 2023 کو جنین میں مزاحمتی رہنماؤں نضال خازم اور یوسف شریم کے خلاف ایک بزدلانہ ٹارگت کلنگ کی کارروائی انجام دی تھی۔ اس خونریز حملے کے نتیجے میں مذکورہ مجاہدین کے علاوہ دیگر شہری بھی شہید ہوئے تھے، جبکہ قابض فوج کی اندھادھند فائرنگ سے 23 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے 4 کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan