Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چھاپوں اور حملوں میں اضافہ

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اور جمعرات کی صبح مختلف علاقوں میں فوجی چھاپوں، گرفتاریوں، تشدد، فائرنگ اور فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس، رام اللہ، الخلیل، طولکرم، جنین، بیت لحم، سلفیت، قلقیلیہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

رام اللہ اور بیت المقدس میں چھاپے

رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں قراوت بنی زید میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جبکہ قابض فوج نے دیر عمار اور دیر ابو مشعل کے دیہات پر بھی دھاوے بولے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عناتا میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں فوج نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ قابض فوج نے الرام قصبے میں بھی چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی۔

الخلیل میں آباد کاروں کے حملے

الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں اسرائیلی آباد کاروں نے ایک فلسطینی مرد اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

اسی دوران آباد کاروں نے سوسیا گاؤں میں فلسطینیوں کی زمین کو آگ لگا دی، جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت اُمّر قصبے میں گھروں پر چھاپے مار کر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا۔

بنی نعیم قصبے میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی، جس کے بعد نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی۔

نابلس، طولکرم اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں

نابلس کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے سورہ گاؤں کے داخلی راستے پر کنکریٹ رکاوٹیں کھڑی کیں، جبکہ بیت فُوریک چیک پوسٹ کے اطراف اور برقہ گاؤں میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

طولکرم کے قریب رامین گاؤں میں یہودی آباد کاروں نے ایک ٹریکٹر اور شہری گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ انابتہ قصبے میں بھی اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

سلفیت میں وادی الشعیر کے علاقے میں آباد کاروں کے حملے سے بچنے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی کی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

جنین کے علاقے قباطیہ میں بھی اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا، جبکہ قلقیلیہ کے مشرقی دیہات حجہ، جینصافوط اور باقات الحطب میں گھروں کی تلاشی لی گئی۔ باقات الحطب سے دو بھائیوں سمیت کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

بیت لحم کے عائدہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینی ذرائع نے حالیہ کارروائیوں کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف عوامی مزاحمت کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan