Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

لندن ٹاور برج پر فلسطینی پرچم، کارکنوں کا اسرائیلی حراست کے خلاف احتجاج

لندن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے حامی کارکنوں نے برطانوی دارالحکومت لندن کے مشہور ’ٹاور برج‘ پر فلسطینی پرچم لہرایا اور غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا، جنہیں قابض اسرائیل نے سنہ 2024ء سے قید کر رکھا ہے۔

پیر کے روز شرکاء نے پل پر فلسطینی پرچم اور ایک بینر آویزاں کیا جس پر درج تھا کہ ”ڈاکٹر حسام کو فوری رہا کرو“۔

اس احتجاجی سرگرمی کے دوران لندن سٹی پولیس نے ٹریفک کے لیے پل کے دونوں راستے بند کر دیے۔

اسی طرح کے ایک اور اقدام میں، کارکنوں نے برطانوی دارالحکومت کے واٹرلو ریلوے اسٹیشن پر بھی احتجاج کیا، جہاں انہوں نے اسٹیشن کی دوسری منزل پر فلسطینی پرچم اور بینر لہرایا اور فلسطین اور ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے گزشتہ 16 جون سنہ 2026ء کو ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan