Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی بلڈوزروں کی یلغار، طوباس میں زرعی اراضی کو شدید نقصان

طوباس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی افواج نے طوباس گورنری کے مشرق میں واقع گاؤں عاطوف اور سہل البقیعہ میں سیکڑوں درخت اکھاڑ پھینکے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب قابض فوج اس علاقے میں فوجی سڑک بنانے اور دیوارِ فاصل تعمیر کرنے کے لیے زمین کو ہموار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

طوباس گورنری میں وادی اردن کے امور کے ذمہ دار معتز بشارات نے بتایا کہ قابض فوج صبح سویرے سے ہی سیکڑوں درخت اکھاڑنے میں مصروف ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گاؤں عاطوف اور سہل البقیعہ کے مشرق میں پانی کی سپلائی لائنوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

بشارات نے وضاحت کی کہ اس توڑ پھوڑ کے نتیجے میں زیتون اور انگور کے 300 سے زائد درخت جڑ سے اکھاڑ دیے گئے ہیں، جبکہ پانی کی وہ پائپ لائنیں بھی کاٹ دی گئی ہیں جو تقریباً 45 ہزار دونم زرعی اراضی کو سیراب کرتی تھیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض افواج نے رواں برس کے آغاز سے ہی عاطوف اور سہل البقیعہ کی زمینوں پر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کا آغاز کر رکھا ہے۔ یہ کارروائیاں ’سکاٹ لیٹ تھریڈ‘ منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد طوباس گورنری اور شمالی وادی اردن میں شہریوں کی زمینوں پر فوجی سڑک بنانا اور دیوارِ فاصل قائم کرنا ہے۔

ابتدائی نقشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دیوار عین شبلی گاؤں سے لے کر تیاسیر فوجی چوکی تک 22 کلومیٹر طویل ہوگی۔ اس منصوبے کے نتیجے میں دسیوں ہزار دونم اراضی دیوار کے پیچھے محصور ہو جائے گی، طوباس گورنری کا زرعی رقبہ ہڑپ لیا جائے گا، اور وادی اردن کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے اسے باقی فلسطین سے الگ کر دیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan