غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ پٹی کے ہسپتالوں میں چار شہداء اور 11 زخمی لائے گئے، جس کے بعد سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی کل تعداد 73,102 اور زخمیوں کی تعداد 1,73,581 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے شہداء کی کل تعداد 1,076 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3,474 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ ملبے سے 799 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
طبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب بھی متعدد لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، کیونکہ امدادی ٹیمیں تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
