بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ سے سات جولائی تک جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4320 افراد شہید اور 12203 زخمی ہو چکے ہیں۔
آج کے واقعات میں قابض فوج نے بنت جبیل ضلع کے قصبے کونین میں دھماکہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیت یاحون قصبے پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے دیر سریان قصبے میں تیسری بار دھماکہ خیز کارروائی کی، جبکہ نبطیہ الفوقا کے مضافات کو بھی دو توپ کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔
