Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس نے غزہ میں جاری حملے روکنے کے لیے بین الاقوامی اقدام کا مطالبہ کر دیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ثالثوں، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر اپنے دباؤ میں اضافہ کریں تاکہ غزہ میں صہیونی سفاکیت کا سلسلہ بند ہو سکے، جو ہمیشہ کے لیے قابض دشمن اور اس کے حامیوں کی پیشانی پر بدنمائی کا داغ رہے گا۔

حماس نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت وہ اور دیگر فلسطینی دھڑے جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے اور اس کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، عین اسی وقت قابض دشمن کی مجرمانہ قتل گاہ اپنے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج صبح سے جاری بربریت کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور بیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، یہ خونی منظر نامہ نسل کشی کے جاری رہنے اور قابض حکومت کے معاہدے کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے انحراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حماس نے ثالثوں اور ’کونسل برائے امن‘ کو غزہ میں ہمارے عوام کے خلاف اس خوفناک قتل و غارت کے جاری رہنے کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے، خاص طور پر اس وقت جب نسل کشی کو روکنے کے لیے حقیقی کوششوں کا فقدان ہے، جسے مجرمِ جنگ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کسی رکاوٹ یا نتائج کی پرواہ کیے بغیر انجام دے رہی ہے۔

قابض اسرائیل کی افواج غزہ کی پٹی میں فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ یہ کارروائیاں بے گھر افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ’یلو لائن‘ کے اندر تباہی اور عمارتوں کو بارود سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سامان کی ترسیل، انسانی امداد اور سفر پر پابندیاں بھی بدستور برقرار ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 1072 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ3463 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ 799 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی اس سفاکیت کے بعد سے مجموعی طور پر 73098 افراد شہید اور 173571 شہری زخمی ہو چکے ہیں، جو کہ غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی بھاری انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan