Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

فلسطینی مؤقف کی حامی وکیل نے کولوراڈو کے پرائمری انتخابات میں تجربہ کار قانون ساز کو ہرا دیا

کولوراڈو – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) 29 سالہ نوجوان وکیل میلات کیروس  نے امریکی ریاست کولوراڈو میں ایوانِ نمائندگان کے ایک حلقے کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں حیران کن فتح حاصل کی۔ انہوں نے تجربہ کار ڈیموکریٹک رکن اسمبلی ڈیانا ڈیگیٹ کو شکست دی، جو سنہ 1996 سے اس نشست پر براجمان تھیں۔

کیروس قابض اسرائیل پر تنقید کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے سنہ 2023 میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں انہوں نے اسرائیل کی تاریخی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا تھا۔ یہ مضمون امریکی لاء فرموں کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں تھا، جس کی وجہ سے نوکری سے برخاستگی کے باوجود انہوں نے مضمون واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔

کیروس نے کہا کہ نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی کی کامیابی نے انہیں انتخابی میدان میں اترنے کی ترغیب دی۔ ان کا ماننا ہے کہ سیاسی تنظیم کاری مالی اثر و رسوخ پر سبقت لے جاتی ہے ۔ وہ سیاسی زندگی میں پیسے کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی داعی ہیں۔

ان کی انتخابی مہم کا محور مہنگائی اور غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید تھا۔ جبکہ ان کی حریف نے اپنی مہم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت اور صحت کی دیکھ بھال پر مرکوز رکھا، جنہیں امریکی اسرائیلی پبلک افیئرز کمیٹی (AIPAC) کی مالی معاونت حاصل تھی۔

خود کو ”جمہوری اشتراکی“ قرار دینے والی کیروس نے اپنی جیت کے خطاب میں کہا کہ تبدیلی تنظیم سازی اور اصولوں کے دفاع سے آتی ہے۔ وہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر نظرثانی، بشمول اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے یا محدود کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔

کیروس کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ سنہ 2023 ءمیں نوکری سے برخاست ہونے کے بعد وہ ڈینور واپس آ گئیں، جہاں انہوں نے ویٹرس کے طور پر کام کیا اور پھر محنت کش طبقے کی زندگی پر سیاسی سرمائے کے اثرات پر تحقیق شروع کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan