Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

گزشتہ ایک روز میں غزہ کا انسانی المیہ مزید سنگین، 8 شہید اور 26 زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے تسلسل کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد شہید اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیموں کو مسلسل بمباری اور میدانی صورتحال کے انتہائی خطرناک ہونے کے باعث زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر خدشہ ہے کہ جاری امدادی کارروائیوں کے دوران اصل تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 1,053 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3,406 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران 786 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی جارحیت کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق، اب تک شہداء کی تعداد 73,066 اور زخمیوں کی تعداد 173,514 ہو چکی ہے۔

قابض اسرائیلی افواج مسلسل فضائی اور توپ خانے سے بمباری، ’یلو لائن‘ (پیلی لائن) کے اندر مکانات کی مسماری، اور امدادی سامان و مسافروں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan