Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان: تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد شہید، متعدد زخمی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود ایک نئی کشیدگی کی علامت ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات کے علاقے الغبیری کو نشانہ بنانے والے دو فضائی حملوں میں تین شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ وزارت کے مطابق ایک حملے میں دو شہری شہید ہوئے اور دوسرے حملے کے نتیجے میں ایک شخص کی شہادت ہوئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت نے مزید اطلاع دی ہے کہ گذشتہ شب فجر کے وقت سے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں دو شہری شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3783 اور زخمیوں کی تعداد 11 ہزار 699 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب 17 اپریل سنہ 2026ء سے جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہے مگر اس کے باوجود قابض اسرائیل مسلسل فضائی حملے اور عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں لبنان کے کئی علاقوں میں مسلسل شہادتیں ہو رہی ہیں اور لوگ زخمی ہو رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan