Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقاتی ٹیم کو تسلیم کرنا کافی نہیں: ترک اخبار

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked20

ترکی کے ایک موقر قومی اخبار”وطن” نے اقوام متحدہ کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ عالمی تحقیقاتی کمیشن سے اسرائیل کے محض تعاون کے اقدام کو “ناکافی” قرار دیا ہے. اخبارلکھتا ہے کہ اسرائیل کو تحقیقاتی کمیشن کے نتائج کا بھی پابند بنایا جائے. اپنے منگل کے روز کےا داریےمیں اخبار لکھتا ہےکہ “ترکی کے دباٶ پر اسرائیل نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ٹیم کو تسلیم کرنا ناکافی ہے. اسرائیل کو عالمی تحقیقاتی کمیشن کی تحقیقات کے نتائج کا بھی پابند بنایا جائے. ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے جو تین شرائط رکھی تھیں ان میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ تل ابیب فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے نو ترک رضاکاروں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے بننے والی کسی بھی عالمی تحقیقاتی کمیٹی سے تعاون کرے گا. دیگر دو شرائط میں وزیراعظم طیب ایردوان نے اسرائیل پر واضح کیا تھا کہ تل ابیب استنبول سے معافی مانگے اور شہداء کے لواحقین کو ھرجانہ ادا کرے. واضح رہے کہ اکتیس مئی کو ترکی سے غزہ امدادی سامان لے کر جانے والے ترکی کے امدادی جہازوں پر اسرائیل نے عالمی سمندر میں حملہ کر دیا تھا، حملے میں نو ترک شہری شہید اور پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے. اسرائیل نے جارحیت کے دوران عملے کے تمام اہلکاروں سمیت 650 عالمی رضاکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور امدادی سامان لوٹ لیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan