Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصالحت سے متعلق مصر کی جانب سے کوئی پیغام نہیں ملا: ابوزھری

abozehry1 اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے کہا ہے کہ مصر کی جانب سے قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان جاری مفاہمتی بات چیت اور کسی حتمی فارمولے پردستخط سے متعلق اسے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ غزہ میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری پیر نے روز مصری وزیرخارجہ احمد ابوالغیط کے بیان پرردعمل میں کہا کہ ہمیں قاہرہ کی جانب سے مفاہمتی بات چیت سے متعلق کوئی نیا پیغام نہیں دیاگیا۔ اس سے قبل مصری وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ مصر کی کوششوں سے حماس اور فتح کے درمیان رواں ماہ میں مفاہمتی فارمولے پر دستخط ہو جائیں گے۔ ادھر حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے بھی مصر کی جانب سے مفاہمت سے متعلق کسی پیغام کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ قاہرہ کی وساطت سے چبھیس اکتوبر کو فلسطینی جماعتوں کے درمیان حتمی مصالحت طے پا جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی تاریخوں کو بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاتھا تاہم حتمی فارمولے کا طیے کیاجا ان ملاقاتوں کے بعد ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan