Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ڈاکٹر ابو صفیہ کا بیان: میری گرفتاری غیرقانونی ہے، میں نے صرف انسانی فرض ادا کیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی عقوبت خانے میں قید محصور غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر اور اسیر فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنی عدالتی سماعت کے دوران اس بات کی قطعی تصدیق کی ہے کہ ان کی گرفتاری کا کوئی بھی قانونی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے مریضوں کو طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں اپنے پیشہ ورانہ اور انسانی فریضے کی ادائیگی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وکیل ناصر ابو عودہ نے اسیر ڈاکٹر ابو صفیہ کا ایک دردناک پیغام پہنچایا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بچوں کے ایک ایسے ڈاکٹر ہیں جنہوں نے غزہ کی پٹی میں مریضوں اور زخمیوں کے علاج کے ساتھ ساتھ سب سے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور کوششیں وقف کر دی تھیں۔

ڈاکٹر ابو صفیہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا: ”میں نے بین الاقوامی قانون اور انسانی معیار کے مطابق اپنا کام کیا ہے اور میری گرفتاری ایک ظالمانہ اور غاصبانہ اقدام ہے۔“ انہوں نے اپنی فوری رہائی کا پرزور مطالبہ کیا۔

وکیل ابو عودہ نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنے مؤکل کے کیس کے حوالے سے فیصلہ سنانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے اور امکان ہے کہ یہ فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں صادر ہو جائے گا۔

اسی تناظر میں ابو عودہ نے اشارہ کیا کہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو قابض اسرائیل کے عقوبت خانوں کے اندر انتہائی کٹھن اور غیر انسانی حالات کا سامنا ہے اور حالیہ دنوں میں انہیں نفحہ جیل میں قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے مؤکل کو ان کی مسلسل نظربندی کے سائے میں اپنے وکیل، انسانی حقوق کے اداروں اور دیگر قیدیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بنیادی حق سے یکسر محروم رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے 27 دسمبر سنہ 2024ء کو غزہ کی پٹی کے شمال میں کمال عدوان ہسپتال پر وحشیانہ دھاوے کے دوران ڈاکٹر ابو صفیہ کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب یہ طبی مرکز جنگ کے انتہائی کٹھن حالات کے درمیان اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھا۔

انسانی حقوق کی رپورٹس نشاندہی کرتی ہیں کہ ڈاکٹر ابو صفیہ دل کے مسائل اور ہائی بلڈ پریشر سمیت کئی سنگین اور دائمی امراض میں مبتلا ہیں اور گرفتاری کے اس کٹھن دورانیے میں ان کی صحت مسلسل اور تشویشناک حد تک گرتی جا رہی ہے، جبکہ ان کی رہائی اور انہیں ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ضمانت کے لیے بین الاقوامی انسانی اور طبی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مسلسل مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan