Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

جنوبی محاذ پر حزب اللہ کے شدید حملے، کئی اسرائیلی فوجی زخمی

جنوبی لبنان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوب لبنان کی سرزمین پر اپنے دفاع اور فلسطینی نصب العین کی حمایت میں برسرِپیکار حزب اللہ کے بارود بردار ڈرون طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں قابض اسرائیل کے کم از کم آٹھ فوجی شدید زخمی ہو گئے جنہوں نے جنوب لبنان کے محاذ پر جمع غاصب فوج کی بیرکوں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ جنوب لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کے علاقوں میں قابض اسرائیل کی دو عسکری ٹولیوں پر دو خودکش بارود بردار ڈرون طیاروں کے گرنے اور زوردار دھماکوں کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی لہولہان ہو کر تڑپنے لگے۔

انہی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کو میدانِ جنگ سے نکالنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں کی ہنگامی مدد لینی پڑی جنہیں شدید بوکھلاہٹ کے عالم میں علاج معالجے کے لیے قابض اسرائیل کے اندر واقع مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس خونریز کارروائی سے کچھ ہی دیر قبل قابض اسرائیل کی فوج نے باقاعدہ طور پر اعتراف کیا تھا کہ جنوب لبنان میں ایک عسکری ٹولی پر ہجوم کرنے والے ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں اس کے دو فوجی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ نئی پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ صہیونی فوج نے “جفعاتی” بریگیڈ کے ایک کیپٹن رینک کے افسر اور ایک عسکری طبیب کی ہلاکت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جبکہ اسی حملے میں سات دیگر فوجی بھی زخمی ہوئے تھے جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی تھی اور یہ تباہی بھی جنوب لبنان میں ایک بارود بردار ڈرون کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔

صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اس ہلاکت خیز حملے میں تیس سالہ صہیونی افسر اوری یوسف سیلویسٹر ہلاک ہوا جبکہ چھ دیگر فوجی جن میں دو افسران اور ایک لڑاکا فوجی شامل ہے شدید زخمی ہوئے اور ان میں سے بعض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اس دلدوز عسکری ہزیمت کے تناظر میں قابض اسرائیل کی رپورٹس اور عبرانی ذرائع ابلاغ نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صہیونی سکیورٹی اور عسکری اداروں کے اندر حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں اور جنگی تاثیر کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے کیونکہ قابض اسرائیل کے دفاعی سکیورٹی نظام ان ڈرون طیاروں کو فضا میں روکنے اور انہیں جنگی علاقوں میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے سے روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan