مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارےاور غصب شدہ مقبو ضہ بیت المقدس کی سرزمین پر مئی سنہ 2026ء کے مہینے کے دوران فلسطینی سرفروشوں اور غیور نوجوانوں کی طرف سے کی جانے والی 247 شاندار اور دلیرانہ مزاحمتی کارروائیوں کے دوران پانچ غاصب یہودی آباد کار مختلف نوعیت کے زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین کے معتبر انفارمیشن سینٹر “معطی” نے غاصب صہیونی دشمن کی سفاکیت اور قابض اسرائیل کی افواج سمیت وحشی یہودی آباد کاروں کے بہیمانہ حملوں کے خلاف فلسطینیوں کے ابلتے ہوئے خون اور پے در پے مزاحمتی کارروائیوں کا احاطہ کرتے ہوئے مذکورہ بالا عرصے کے دوران دو سو تینتالیس ایسی دلیرانہ کارروائیوں کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے جو غاصب دشمن کے سینے پر مونگ دلنے کے مترادف ہیں۔
مذکورہ مرکز کی جاری کردہ تفصیلی رپورٹ کے مطابق ان دلیرانہ مزاحمتی کارروائیوں میں تین انتہائی کچل دینے والے اور منفرد نوعیت کے بڑے حملے بھی شامل تھے جن میں دشمن کی گاڑیوں تلے روندنے کی ایک کارروائی، غاصب افواج کے ساتھ براہِ راست مسلح جھڑپ اور قابض فوجیوں کے پرخچے اڑانے والا ایک دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ شامل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مرکز نے عوامی تحریک اور فولادی مزاحمت کے دائرہ کار میں دو سو چالیس مختلف میدانِ عمل کی سرگرمیوں کی بھی مکمل مانیٹرنگ کی ہے جو قابض اسرائیل کی سفاک فورسز کے ساتھ مختلف محاذوں پر ایک سو اکیاسی براہِ راست تصادم کی شکل میں سامنے آئیں اور ان میں بپھرے ہوئے یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے مظالم اور وحشیانہ حملوں کے خلاف چوالیس مرتبہ جرات مندانہ دفاع کی لازوال داستانیں بھی رقم کی گئیں۔
میدانی کارروائیوں کے ان پرجوش مناظر میں گیارہ غیور مظاہرے اور عظیم الشان احتجاجی ریلیاں بھی ریکارڈ کی گئیں جبکہ غاصب یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر انہیں شدید نقصان پہنچانے کی پانچ کامیاب کارروائیاں بھی اس سنہری فہرست کا حصہ بنیں۔
یہ تمام تر اعداو و شمار اس بات کا واضح اور بین ثبوت ہیں کہ مقبوضہ مغربی کناروں اور مظلوم مقبو ضہ بیت المقدس کے چپّے چپّے پر حق و باطل کا میدانِ کارزار اور میدانِ جنگ پوری شدت سے گرم ہے اور یہ کارروائیاں فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیل کی سفاک فورسز کی وحشیانہ دراندازی اور ظالم یہودی آباد کاروں کی روز افزوں غنڈہ گردی و نسل کشی کے ہولناک ہتھکنڈوں کے خلاف ایک شعلہ جوالہ بن کر ابھری ہیں۔
