Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

الخلیل

مغربی کنارہ: گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات اور پرتشدد کارروائیاں رپورٹ

الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صہیونی حکومت اور قابض فوج کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں کے دہشت گرد گروہ مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات اور قصبوں پر اپنے وحشیانہ حملے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رام اللہ سے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یہودی آباد کاروں نے منگل کی علی الصبح شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں ام صفا پر دھاوا بولا، جہاں انہوں نے فلسطینی شہریوں کی 2 گاڑیاں نذرِ آتش کر دیں اور دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھ دیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک شرپسند گروہ نے آدھی رات کے بعد گاؤں کے وسطی علاقے میں دراندازی کی اور ولیج کونسل کے سربراہ مروان صباح اور ایک مقامی شہری محمد نمر کی گاڑیوں کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔

مشتعل یہودی آباد کار جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل گاؤں کے متعدد مکانات کی دیواروں اور دروازوں پر نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرے بھی درج کر گئے۔

دوسری جانب الخلیل میں بھی متعدد علاقے یہودی آباد کاروں کی سفاکیت اور دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ الخلیل کے شمالی راستے “کف 35” پر بزدل یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر اندھا دھند پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک نہتی فلسطینی خاتون سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں اور متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

آج منگل کی صبح یہودی آباد کاروں نے قابض فوج کی بھاری نفری کی سنگینوں کے سائے میں الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر میں واقع خربہ القط کی زرعی زمینوں پر بھی دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں کو ہراساں کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan