Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارہ: 10 روز میں اسرائیلی فوج کے خلاف چار مزاحمتی کارروائیاں

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldier-hospital

مغربی کنارے میں رام اللہ کی فلسطینی غیر آئینی حکومت کی ملیشیا کی جانب سے سیکیورٹی تعاون کے نام پر حماس کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ مہم کے باوجود حماس نے پچھلے دس روز میں اسرائیلی فوجیوں پر دس کامیاب حملے کیے جس میں بمباری، غاصب یہودیوں پر حملہ، فائرنگ اور اسرائیلی فوجی سے اسلحہ چھیننے کے واقعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں کی کاروں اور بسوں پر پٹرول بم کے ذریعے حملے بھی کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے پیر کے روز دو الگ الگ مقامات پر فدائین نے دو حملے کیے، مقبوضہ بیت المقدس کی شمالی فوجی چیک پوائنٹ اور مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں یہودی بستی پر حملہ کیا گیا، ان حملوں میں کم از کم دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں واقع اسرائیلی فوج کی چیک پوائنٹ پر فائرنگ کر دی گئی جس میں ایک صہیونی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اس فوجی کے ہاتھ پر فائر لگا ہے۔ اس واقعے کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیے لیا تا کہ اصل قتل تک پہنچا جا سکے۔ دوسری کارروائی میں ایک نوجوان فلسطینی نے حوارہ کی چیک پوائنٹ کے قریب ایک غاصب یہودی پر حملہ کیا، نوجوان نے یہودی کی کار پر قبضہ کر لیا، صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق اس غاصب یہودی کو سینے پر شدید زخم آئے۔ اسی دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے نئے بننے والے گروہ ’’فلسطینی اتحاد بریگیڈ‘‘ نے اسرائیلی فوج کے خلاف انپی فدائی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ اس گروہ نے انیس جولائی کو تل ابیب ایک صہیونی فوجی کو اسلحے سے محروم کر دیا۔ ’’فلسطین اتحاد بریگیڈ‘‘ نے اپنے پہلے فوجی پیغام میں کہا کہ ان کا گروپ اپنے تمام لڑاکا گروہوں کے ساتھ فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کرتا ہے ۔ اس موقع پر بریگیڈ نے اپنی پہلی دو کارروائیوں کی تفصیل بھی بیان کی۔ عسکری کارروائیوں کی وضاحت کے بیان کو ’’خون کے بدلے خون اور قبضے کا عدم جواز‘‘ کا نام دیا گیا اس بیان میں واضح کیا گیا کہ پہلا حملہ تل ابیب کے بس اڈے پر ایک صہیونی فوجی پر حملہ کر کے اسلحے سے محروم کیا گیا ہے، اسی طرح بائیس جولائی کو دوسری کارروائی میں ایک غاصب یہودی پر ہمارے ایک گروہ نے حملہ کیا جس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہمارا ایک مجاہد زخمی اور ایک شہید ہوا۔ ’’فلسطینی اتحاد بریگیڈ‘‘ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن کا آغاز اس وقت کیا جا رہا ہے جب ’’فلسطینی اراضی کی پاک فلسطینی خون سے سیرابی‘‘ کی مہم بھی جاری ہے۔ بریگیڈ نے کہا ہے کہ غاصب یہودیوں کے مقدس سرزمین سے نکل جانے تک جہادی آپریشن جاری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan