فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکرڈاکٹراحمد بحر نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں حالیہ کشیدگی اور قبلہ اول پرہونے والے یہودی حملوں کی ذمہ داری عرب ممالک کے حکمرانوں پرعائد ہوتی ہے۔ عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے حل میں ناکام رہے ہیں انہیں چاہیے تھا کہ وہ فلسطین کے حوالے سے اپنی سیاسی، مذہبی اور تاریخی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہوں اور یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں دست دراندازی سے روکیں۔ غزہ میں مجلس قانون سازکے اجلاس کے موقع پرتقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القدس صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے، جان ومال اور ہر سطح پراس کا دفاع بھی امت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے گولڈ سٹون کی رپورٹ پربحث کو موخر کرانے کے مرتک فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کاررائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے اور اسے قانون کے کٹہرے میں لانے سے بچانے والے بھی قوم کے مجرم ہیں۔