Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

طبی بحران سنگین، غزہ میں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں ادویات اور طبی سامان کے ذخیرے میں انتہائی خطرناک حد تک کمی کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے جس کے باعث طبی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے اور ہزاروں مریضوں کی زندگیاں براہ راست خطرات سے دوچار ہیں۔ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے طبی نظام پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

وزارت صحت نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گردوں کے فیل ہونے (فشل کلوی) کے عارضے میں مبتلا تقریباً 250 مریض ڈائیلاسز کے سیشنز سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ علاج کے تسلسل کے لیے بنیادی اہمیت رکھنے والا محلول “” مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے جس کے باعث ان کی صحت کی حالت تیزی سے بگڑ سکتی ہے۔

بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ گردوں کے فیل ہونے کے مرض میں مبتلا 8 معصوم بچے بھی ضروری فلٹرز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز سیشنز کی مکمل بندش کا سامنا کریں گے اور یہ سفاکانہ صورتحال ان بچوں کو براہ راست موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔

اسی تناظر میں وزارت صحت نے واضح کیا کہ انسولین کے انجیکشن کی عدم دستیابی نے غزہ کی پٹی میں شوگر کے لگ بھگ 11 ہزار مریضوں کی حالت کو مزید پیچیدہ اور ابتر بنا دیا ہے کیونکہ غاصب دشمن کے محاصرے کی وجہ سے ان کے پاس کوئی مناسب متبادل علاج بھی موجود نہیں ہے۔

وزارت صحت نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ ہیموفیلیا (خون نہ جمنے کی بیماری) کے شکار 110 مریض “VACTOR” نامی دوا کے غائب ہونے کی وجہ سے شدید ترین مشکلات جھیل رہے ہیں جس سے ان کی روزمرہ کی تکلیفیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اور وہ شدید طبی پچیدگیوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

وزارت صحت نے ہنگامی بنیادوں پر تمام متعلقہ اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت کی پرزور اپیل کی ہے تاکہ ادویات کے ذخائر کو بحال کر کے ضروری طبی سامان فراہم کیا جا سکے اور سسکتے ہوئے مریضوں کے لیے بنیادی طبی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan