Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سات اکتوبر کے حملے کا مقابلہ کرنے میں اسرائیلی ایوی ایشن کیوں ناکام ہوئی؟

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسرائیلی فضائیہ کی کمان کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے اڈوں اور بستیوں پر القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے کے وقت اسرائیلی فضائیہ کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ حملہ جو 14 ماہ سے زیادہ پہلے ہوا تھا۔ اس کی ناکامیوں کی ذمہ داری کے حوالے سے قابض سکیورٹی سروسز اور اسرائیلی سیاسی اداروں کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہوا۔

اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 1200 فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کے علاوہ 250 دیگر کو گرفتار کر کے غزہ کی پٹی میں منتقل کیا گیا۔

تفتیشی تفصیلات

عبرانی اخبار “اسرائیل ٹوڈے” نے تحقیقات کے اقتباسات شائع کیے، جس میں اسرائیلی فضائیہ نے اعتراف کیا کہ وہ سات اکتوبر کو آباد کاروں کی حفاظت میں ناکام رہی”۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ حملے کے پہلے گھنٹوں کے دوران لڑاکا طیارے غیر فعال تھے۔ پائلٹ فوجی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے فون پر خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ وہ اس وقت مرکزی کمان میں نہیں تھے۔

حملے کے اثرات

سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اردگرد آباد بستیوں کوکئی مہینوں سے غیرمحفوظ سمجھے جانے کے بعد ان کے آباد کاروں کو خالی کرایا گیا۔ پچھلی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزنے اسرائیلی فوجی کمانڈ سینٹرز پر حملہ کیا اور مواصلاتی نیٹ ورکس میں خلل ڈالنے میں کامیابی حاصل کی جس سے افراتفری کی کیفیت میں اضافہ ہوا۔

دیگر اسرائیلی رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے آباد کاروں کے اجتماعات پر بمباری کی۔ انہیں جان بوجھ کر ہلاک کیا تاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو غزہ لے جانے سے روک سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan