سرائیلی اتھارٹی نے سوموار کی شام الرملہ میں ایک تجارتی مرکز تباہ کر دیا۔
مقامی آبادی پر اپنا رعب قائم رکھنے اور دہشت بڑھانے کی غرض سے تجارتی مرکز کو گرانے کی ظالمانہ حرکت کی گئی ہے۔ بہانہ یہ بنایا گیا کہ مواصلاتی رابطے کے لیے تار بچھانے اور قریبی شاہرات کی مرمت کے لیے مرکز گرایا جا رہا ہے۔
تجارتی مرکز کے مالکان میں سے ایک ابراہیم بدویہ ہیں۔ ان کے بقول اسرائیلی بلڈوزروں نے اپنے مواصلاتی ادارے کے قیام کی خاطر 35 سال سے قائم ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے۔ ابتدائی طور پر تین دکانوں کو نقصان پہنچایا، پھر پورا مرکز منہدم کر دیا گیا۔
ظلم کی انتہا یہ ہے کہ دکان داروں کو اپنا سامان تک اٹھانے کی مہلت نہیں دی گئی۔ کاروباری حضرات ایک بڑے مالی نقصان کا شکار ہو گئے ہیں۔