فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج اور نقاب وش افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران ایک فوجی گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔
برقعہ قصبے کےفلسطینی شہریوں نے برقعہ میں قابض فوج کی ایک فوجی جیپ کو آگ لگانے والے بموں سے نشانہ بنانے کے بعد سے اسے نذرآتش کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی نوجوان احمد حکمت سیف جس کا تعلق برقہ گاؤں سے ہے قصبے کے داخلی دروازے پر جھڑپ کے دوران ران پیٹ اور کمر میں 3 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔
نوجوان کو نجاح اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
ادھر فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کے دوران متعدد شہری آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔