قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران بدھ کی صبح دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس واقعے سے ایک روز قبل فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم ہوا تھا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت عبداللہ الحصری اور شادی نجم کےناموں سے کی گئی ہے۔
قبل ازیں فلسطین کے مقبوضہ الخلیل شہر میں بیت فجار کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطین کو شہید کر دیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت عمار شفیق ابو عفیفہ کے نام سے کی گئی ہے۔
بدھ کی صبح شہید ہونے والے عبداللہ الحصری اور شادی نجم اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصام میں مارےگئے۔