Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

کربلا میں چوتھی بین الاقوامی “نداءِ الاقصیٰ” کانفرنس کا اختتامی اعلامیہ جاری

 (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )کربلا: ()روضہ مقدس امام حسینؑ کی جنرل سیکریٹریٹ اور عالمی مہم برائے واپسی فلسطین کے اشتراک سے کربلا میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے “نداءِ الاقصیٰ” منعقد ہوئی، جس کا عنوان “کربلا سے فلسطین تک: آزادی، وقار اور فتح کے لیے قربانی کا سفر”۔رکھا گیا تھا۔کانفرنس میں دنیا بھر کے 70ممالک سے علمائے کرام، اسکالر، دانشوروں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، سیاستدانوں، اراکین پارلیمنٹ سمیت فنکاروں اور موثر شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فلسطین کی آزادی اور عوام کی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ شرکاء نے واضح کیا کہ امام حسینؑ کا راستہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور باطل کو قربانی کے ذریعے شکست دینے کا عملی درس دیتا ہے۔اعلامیہ میں فلسطینی عوام کو ان کی جائز مزاحمت کے حق میں بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا گیا۔غزہ کے عوام کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو مخاطب کیا گیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا عملی اقدامات کے ذریعے فلسطین کے ساتھ کھڑی ہو۔
عالمی برادری اور صہیونی ریاست کے حامی ممالک کو غزہ میں ہونے والے جرائم کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا۔صہیونی ریاست کے مکمل بائیکاٹ کو انسانی، اخلاقی اور دینی فریضہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ دشمن غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا اس کے جرائم میں شراکت کے مترادف ہے۔
اختتامیہ کے اعلامیہ میںدنیا بھر کے علمائے کرام پر زور دیا گیا کہ وہ مزاحمت کے فقہ کو مضبوط کریں اور سرزمینِ مقدس کی آزادی کو دینی فریضہ قرار دیں۔

اعلامیہ میں عراق کی دینی مرجعیت بالخصوص آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے واضح مؤقف کو سراہا گیا اور عراقی عوام و اداروں کا فلسطین کی مسلسل مالی و اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا۔
کانفرنس کے آخر میں مختلف قانونی، سماجی، میڈیا اور تعلیمی سطح پر عملی اقدامات کی سفارشات بھی منظور کی گئیں۔ ان سفارشات میں صہیونی ریاست کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرانا، غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے عالمی کوششیں، بھوک و قحط کے خلاف اقدامات اور تعلقات کو معمول پر لانے کی سازش کا مقابلہ شامل ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan