اسرائیلی فورسز نے رام اللہ ضلع میں چار فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں قابض فورسز نے کئی مقات پر چھاپے مارے اور اس دوران ان چار فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں آئیں۔ اسی دوران بیت این علاقے سے تعلق رکھنے والے صہیونی آباد کاروں نے بیت صفا الخلیل میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آبادکاروں نے گھروں پر پتھراؤ کیا اور گیس بم پھینکے،جن سے سانس کے مسائل پیدا ہو گئے۔ فلسطینی شہریوں نے آبادکاروں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں گھروں کو نذرآتش کرنے اور زمینوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے باز رکھا،جس پر قابض فورسز کو مداخلت کر کے آبادکاروں کو وہاں سے اپنی حفاظت میں لینا پڑا۔