Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج :روزانہ 92 فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں حکومتی اطلاعاتی دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران روزانہ اوسطاً 92 فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔

دفتر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ شہید ہونے والوں میں 27 معصوم بچے، 14 خواتین، 12 مائیں اور 30 باپ شامل ہیں، جو اس جنگ کے ناقابلِ تصور انسانی المیے کو اجاگر کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج روزانہ 53 فلسطینی خاندانوں پر اجتماعی قتل عام کرتی ہے، جن میں سے 4 خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیے جاتے ہیں جبکہ 8 خاندان ایسے ہیں جن میں صرف ایک زندہ بچنے والا فرد باقی رہ جاتا ہے۔

قابض اسرائیل نے امریکہ کی کھلی عسکری اور سیاسی پشت پناہی کے ساتھ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک 67,139 فلسطینی شہید اور 169,583 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ قحط اور غذائی قلت نے بھی سینکڑوں جانیں نگل لی ہیں۔ دو ملین سے زیادہ فلسطینی اس وقت جبری بے گھری، بھوک اور تباہی کے بوجھ تلے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ جنگ نہ صرف غزہ کی سرزمین بلکہ انسانیت کے ضمیر پر بھی گہرا زخم ہے۔ قابض اسرائیل کی یہ نسل کشی ایک ایسی خونریز مہم ہے جس کا مقصد فلسطینی وجود کو مٹانا اور ارضِ مقدس کو گریٹر اسرائیل کے خواب کے تابع کرنا ہے۔ مگر فلسطینی قوم آج بھی ڈٹی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan