غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی لائےگئے۔ ان میں سے 37 کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالا گیا۔ جبکہ 11 نئے فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 80 زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 47,354 ہوگئی ہے جب کہ 111,563 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ ابھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔