Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل : 7 اکتوبر سے اب تک 1150 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی وزارتِ دفاع نے تسلیم کیا ہے کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک اس کے 1150 افسر اور فوجی مارے جا چکے ہیں، جن میں 1035 فوجی شامل ہیں۔ یہ اعدادوشمار قابض اسرائیلی چینل 12 نے جاری کیے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ یہ اعداد و شمار 7 اکتوبر کے حملے، غزہ اور لبنان میں جاری جنگ، اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کو شامل کرتے ہیں۔

اس سے قبل قابض اسرائیلی اخبار جیرزالم پوسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک قابض فوج کے 1152 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ اخبار کے مطابق ان میں 40 فیصد سے زائد ایسے فوجی شامل ہیں جن کی عمر 21 سال سے کم ہے، جبکہ 141 ہلاک فوجیوں کی عمر چالیس برس سے اوپر ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ زیادہ تر ہلاک ہونے والے فوجی اور افسران ریزرو یونٹس، توسیع شدہ سروس کے ذمہ داران، یا وہ اہلکار تھے جنہوں نے لازمی سروس کی مدت ختم ہونے کے باوجود اپنی خدمات جاری رکھی تھیں۔

چینل 12 کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیل کے محکمہ انشورنس کے مطابق تقریباً 80 ہزار صہیونی شہریوں کو “دشمنانہ کارروائیوں میں زخمی” کے طور پر درج کیا گیا ہے، جب کہ 30 ہزار صہیونی باشندوں کو 7 اکتوبر کے بعد سے نفسیاتی امراض میں مبتلا قرار دیا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے یہ اعداد و شمار اصل حقائق کو چھپانے کی کوشش ہیں، کیونکہ دشمن اپنی اصل ہلاکتوں اور نقصانات کو پوشیدہ رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ میں جہاں مزاحمت کے کاری واروں نے اسے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے 7 اکتوبر سنہ2023ء کی صبح “طوفان الاقصیٰ” کے نام سے ایک ہمہ جہت کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں زمینی، بحری اور فضائی راستوں سے قابض صہیونی تنصیبات اور غلافِ غزہ کی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور القدس کی دیگر مقدس مقامات کی مسلسل بے حرمتی، اور غیر قانونی یہودی بستیاں پھیلانے جیسے جرائم کے ردِ عمل میں کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan