اسرائیلی حکومت نے نابلس کی بلدیہ کی رکن ڈاکٹر ماجدہ اکرم فضہ کو ڈیڑھ سال کے بعد رہا کر دیا- ڈاکٹر ماجدہ اکرم کو6 اگست 2008ء کو گرفتار کیا گیا تھا- ان کی قید میں تین تین ماہ کے لیے پانچ دفعہ توسیع کی گئی – ڈاکٹر ماجدہ اکرم نے 18ماہ ہشارون جیل میں گزارے- واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں ہشارون اور تلموند میں 35فلسطینی خواتین اسیرات قید ہیں جن کے حالات بہت خراب ہیں- اسرائیلی جیل انتظامیہ ان کے جائز مطالبات بھی تسلیم نہیں کرتی –