Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

13 سالہ پاکستانی طالبہ کا غزہ کی مظلومیت پر مبنی منفرد ناول

کراچی – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک 13 سالہ کمسن طالبہ سیدہ منثا زہرا نے فلسطینیوں کی مظلومیت سے متعلق ایک نایاب ناول تحریر کیا ہے۔ یہ کتاب نایاب اس لیے بھی ہے کہ اس میں 7 اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والے طوفان الاقصی سے متعلق حالات کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا نام “Before the Sirens Came” ہے اور یہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام اور خاندانوں کی زندگی اور موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
کتاب کی تقریبِ رونمائی آرٹس کونسل کراچی کی جوش ملیح آبادی لائبریری میں جمعہ کے روز پروفیسر سحر انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی،تقریب میں شہرِ کراچی کے نامور ادیبوں اور شخصیات نے شرکت کی اور طالبہ کی محنت اور لگن کو سراہا۔ اس تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوںنے اپنے خطاب میں کمسن ناول نگار طالبہ کی کوششوں کو سراہا اور نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا۔ انہوں نے فلسطین کے کاز کے حوالے سے سامعین سے بھی گفتگو کی اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے معشرے کے ہر فرد کو کمسن طالبہ اور ناول نگارکی طرح فلسطین کاز کی حمایت کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے پر تاکید کی۔

تقریب میں ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر سید شاہد رضا، معروف شاعر و ایڈووکیٹ مجاھد شاھ، ھُما سروسز کے شاھد رضوی، سر محمد عباس زیدی، پروفیسر نثار شیخ، عابد شیخ، آفتاب میرانی، شاعر قیصر عباس قیصر، ادیب رضوان نقوی, بزرگ صحافی و ادیب شاعر محمود شام, سِپلا صدر پروفیسر منور عباس، ڈاکٹر تنوین مغل، شاعرہ یاسمین یاس، پروفیسر آغا شیر گل سرکی, ایجوکیشنلسٹ عبد الکریم سومرو, نعت خواں حاجی پرویز گُل سرکی، اسٹوری ٹیلر مجید ملاح، ایجوکیشنلسٹ میڈم ارم سُہیل, ڈاکٹر انصار الدین مدنی, جناب عزیز الاسلام، ایڈووکیٹ ثمر عباس، آرٹسٹ آغا مجتبیٰ زمانی، پروفیسر ڈاکٹر نزہت انیس, جیوگرافر نیاز کاچو, اسکاؤٹ لیڈر سید ارتضیٰ, جناب شوکت علی چنگیزی اور دیگر بھی شریک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan