فلسطینی اتھارٹی میں امور خارجہ اور تارکین وطن کے وزیر کے سیاسی مشیر احمد الدیک نے جمعہ کو کہا کہ یوکرین میں پھنسے فلسطینیوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے چار اہم کرائسس سیلز بنائے گئے ہیں۔
احمد الدیک کا کہنا تھا کہ حکومت یوکرین میں موجود فلسطینی برادری کی بھرپور طریقے سے مدد کرے گی اور ان کے حالات پر گہری نظررکھی جائے گی۔ دن رات ہر ممکن کوشش کریں گے کہ فلسطینی کمیونٹی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ یوکرین میں ہمارے طلبا کی بڑی تعداد موجود ہے جن کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے گا۔
ایک بیان میں سفیر الدیک نے یوکرین میں فلسطینیوں اور فلسطینی طلبا کی حفاظت کا یقین دلایا اور اس بات پر زور دیا کہ ان میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
انہوں نے یوکرین میں آپریشن کے آٹھویں دن ” کے موقعے پر کہا کہ انخلاء کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے، یوکرین میں قائم کرائسز سیل کی براہ راست فیلڈ نگرانی کی جا رہی ہے۔ فلسطین کے سفیر، سفارت خانے کے عملے، کمیونٹی رہنماؤں، جنرل یونین کے عہدیداروں کے درمیان مکمل شراکت داری اور رابطہ موجود ہے۔