Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی معبد کی تعمیر اسرائیلی تباہی آغاز ثابت ہو گا: حامد بیتاوی

palestine_foundation_pakistan_hamed-al-beitawi-mp-the-head-of-the-palestine-scholars-league

فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ الشیخ حامد بیتاوی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سے چند قدموں کے فاصلے پر یہودی معبد کی تعمیر اسرائیل کی تباہی کی بنیاد ثابت ہو گا۔

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میںکہا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں رکنے کو نہیں آ رہیں۔صہیونی حکومت مسجد اقصیٰ اور دیگر اسلامی مقدسات پر پے درپے حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ دشمن مذاکرات کی زبان نہیں سمجھتا ۔ امت مسلمہ کو صرف مزاحمت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔

الشیخ حامد بیتاوی نے فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل سے مذاکرات روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو دشمن سے تعاون ختم کر دینا چاہیے۔ فلسطینی جماعتوں کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کیلیے متحد ہونا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan