Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی مذہبی پیشوا کی فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کی اپیل

palestine_foundation_pakistan_jewish-armed-settlers6

انتہا پسند صہیونی مذہبی پیشوا ’’اٹزک شپیرا‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے غاصب یہودی آبادکاروں سے فلسطینیوں اوران کی جائیدادوں پر حملوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات خرید نے کی پالیسی کو توسیع دے کر مغربی کنارے کے طول وعرض تک پھیلایا جائے۔

متعصب یہودی مذہبی پیشوا کا مطالبہ تھا کہ ’’قیمت ٹیکس‘‘ صرف مغربی کنارے تک محدود نہ رکھا جائے۔ بلکہ القدس، الخلیل اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بھی یہ پالیسی اپنائی جائے۔ ایک مخصوص علاقے کے لوگوں کو قیمت کی ادائیگی ہو رہی ہے تو ہرعلاقے میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ روز میں غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والے ان یہودیوں کو اسرائیلی فوج کی پوری آشیرباد اور مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کا بھرپور سیکیورٹی تعاون حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan