Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی مذہبی پیشوا کا فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps-jewish-leader

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اہم یہودی مذہبی راہنما یمئیل جریمیمن نے اتوار کے روزالقدس کے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور کچھ دیر مظاہرین کے ساتھ رہے. یہودی عالم دین نے مظاہرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا.
واضح رہے کہ اسرائیل نے القدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کے تین ارکان اور ایک سابق وزیر کو شہر بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے خلاف انہوں نے گذشتہ سینتالیس روز سے مقبوضہ بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یمئیل امریکا میں انسانی حقوق بالخصوص پارلیمنٹیرینز کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے رکن ہیں. وہ اتوار کے روز ریڈ کراس کے دفتر کے باہر فلسطینی اراکین مجلس قانون ساز کے احتجاجی کیمپ میں گئے.جرمنی کے ایک صحافی بھی ان کے ہمراہ تھے.
اس موقع پر انہوں نےدھمکی یافتہ فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کا موقف سنا اور ان کے اس موقف کی تائید کی کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کی شہر بدری کے احکامات مسلمہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں.
یہوی مذہبی راہنما نے اپنی تنظیم کے توسط سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کے حق سکونت کی حمایت کے لیے کوششیں کرنے اور شہربدری رکوانے کا یقین دلایا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan