Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“یہودی دشمن سے سمجھوتے کی اوسلو اتھارٹی کی مساعی “سازش کا جال “ثابت ہوئیں”

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel17

قابض اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے امن مذاکرات کے ناکام تسلسل کو دو عشرے مکمل ہو رہے ہیں. فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مذاکرات کرنے والے آج اپنے غلط راستے کے انتخاب کا برملا اعتراف کر رہے ہیں، کیونکہ مذاکرات کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسرائیل کی مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری، بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشیں، فلسطینیوں کی ملک بدری، ان کی اراضی اور جائیدادوں پر قبضے اور نہتے شہریوں پر روز مرہ کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں تیزی آئی ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل سے دو عشروں پر پھیلے نام نہا مذاکراتی عمل میں شریک اوسلو اتھارٹی کے مذاکرات کار اعلیٰ صائب عریقات نے برملا اعتراف کیا ہےکہ فلسطینیوں نے اسرائیل سے مذاکرات کی سازش قبول کر کے اپنے لیے “سازشوں کے ایک جال” پر دستخط کیے ہیں.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صائب عریقات کے اعترافات پر مشتمل یہ بیان فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے نقل کیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ “بیس سال کے لگ بھگ عرصہ بیت جانے کے باوجود وہ اسرائیل کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے جب کہ وہ خود اب ایک ایسی پوزیشن میں آ گئے ہیں جہاں وہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے”.
فلسطینی اتھارٹی کی شکست کا اعتراف صرف صائب عریقات کے بیان تک محدود نہیں. فتح کے ایک سرکردہ لیڈر نبیل شعث نے صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات کو “مضحکہ خیز” اور “نفرت آمیز قرار دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے عالمی برادری سے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرانے کا مطالبہ کر کے ثابت کیا ہے کہ امریکا فلسطینی ریاست کا قیام نہیں چاہتا.وہ صرف فلسطینیوں کو بے وقوف بنا کر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر لگائے ہوئے ہے جبکہ اسرائیل کو اپنے مظالم جاری رکھنے کی شاباش دی جا رہی ہے.
نبیل شعث نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات پر اب “غیبوبت ” طاری ہے اور امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کی تمام کوششیں صرف وقت کا ضیاع ہیں جن میں ذرا بھی سنجیدگی نہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan