فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقے مغربی کنارے میں تاریخی شہر الخلیل کے ایک گاٶں پر مسلح انتہا پسند یہودیوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں. عرب خبررساں ایجنسی “قدس پریس” کو انٹرویو میں الخلیل میں بیت امر کے ناظم بلدیہ نصری صبارنہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے گاٶں پر دھاوا بول دیا. حملہ کرنے والے تمام یہودی آباد کار کلہاڑیوں اور دیگر دستی ہتھیاروں کے علاقوں بندوقوں سے بھی لیس تھے. گاٶں میں داخل ہوتے ہی یہودیوں نے توڑپھوڑ اور تخریب کاری کرنا شروع کر دی. اس پر فلسطینیوں نے یہودیوں کےخلاف مزاحمت کی کوشش کی. مزاحمت کرنے والے شہریوں پر یہودی آبادکاروں نے کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے حملہ کر دیا. حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے. اس دوران یہودیوں نے فلسطینیوں کے ھجوم پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کئی خواتین اوربچے زخمی ہوئے ہیں. جنہیں الخلیل کے مقامی اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے.آخری اطلاعات آنے تک استپالوں میں داخل کسی شہری کو ڈسچارج نہیں کیا تھا. استپال ذرائع سے مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نصف درجن کے قریب زخمیوں کی حالت بدستورتشویشناک ہے .