Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی اراکین کا عرب اراکین کنیسٹ کے قتل کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan-azmi-bishara-former-arab-israeli-mp

صہیونی کنیسٹ میں مختلف انتہاپسند یہودی سیاسی جماعتوں کے ارکان نے عرب کمیونٹی سے منتخب رکن کنیسٹ بشارہ کے قتل کا مطالبہ کیا ہے. صہیونی اراکین کا کہنا ہے کہ بشارہ فلسطینیوں کی حمایت کر رہا ہے، جو اسرائیل کے خلاف دہشت گردی ہے اس کی سزا اسے مالی مراعات سے محروم کرنے کے بجائے اس کے قتل کا حکم جاری کرے.
مرکز اطلاعات فلسطین صہیونی اراکین کنیسٹ نے منگل کو ہوئے اجلاس میں عزہ بشارہ کو مالی مراعات سے محروم کرنے سے متعلق ایک قانونی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا. اسرائیلی اراکین کنیسٹ کا کہنا تھا کہ بشارہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں تمام حدود پھلانگ دی ہیں. اس کی سزا نہیں مالی مراعات سے محروم کرنا نہیں بلکہ انہیں قتل کیا جانا چاہیے.
خیال رہے کہ عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی کنیسٹ کے سابق رکن بشارہ پر اسرائیل نے چار ماہ قبل الزام عائد کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی بے جا حمایت کے علاوہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جاسوسی کرتے رہے ہیں، ان الزامات کے تحت صہیونی حکومت نے ان سے استعفیٰ لے لیا تھا اور انہیں انہی الزامات کے تحت ہرقسم کی قانونی سرکاری مراعات سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. صہیونی پارلیمنٹ میں انہیں مالی مراعات سے محروم کرنے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جا رہی ہے.
بحث میں حصہ لیتے ہوئے انتہا پسند صہیونی رکن کنیسٹ میخائل بن اری نے کہا کہ ” بشارہ کا انجام وہی ہونا چاہیے جو اس سے قبل حزب اللہ کے لیڈر عماد مغنیہ کا ہو چکا ہے. خیال رہے کہ حزب اللہ کے آپریشنل کمانڈر عماد مغنیہ کو سنہ 2003ء بیروت میں ایک بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا. حزب اللہ نے ان کی شہادت کی ذمہ داری اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد پر عائد کی تھی. جبکہ موساد نے بھی یہ ذمہ داری قبول کر لی تھی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan