Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

یہودی آباد کاروں کے حملے، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن

نیویارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاہے کہ مغربی کنارہ میں قابض اسرائیل کے آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 880 فلسطینی خاندانوں کو جبری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی ہے، جن کے افراد کی تعداد 4700 سے زائد بنتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے جاری مسلسل تشدد اور جبر پر مبنی ہتھکنڈوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور ان کی املاک بڑے پیمانے پر تباہ کی جا رہی ہیں۔

سٹیفن ڈوجارک نے اس جانب توجہ دلائی کہ رواں ماہ کی 3 سے 6 تاریخ کے درمیانی عرصے میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد نو ہو چکی ہے، جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے اسی مدت کے دوران قابض اسرائیل کے آباد کاروں کی جانب سے کم از کم 86 حملے ریکارڈ کیے، جن کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے اور تقریباً 146 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ترجمان نے 19 سالہ نوجوان نصر اللہ ابو صیام کی شہادت کا بھی ذکر کیا، جو کہ امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینی تھے اور مغربی کنارہ میں آباد کاروں کے ایک حملے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ اسی واقعے میں دیگر تین فلسطینی بھی زخمی ہوئے تھے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ اس واقعے کے محرکات کی فوری، مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے اور اس کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan