یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں ایک نئے یہودی کالونی کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے ہفتے کی شام تعمیرات کے ایک نئے پروجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کار گذشتہ کئی روز سے رام اللہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی پولیس اور فوج کی سرپرستی میں اپنی سرگرمیاں اور آمد ورفت جاری رکھے ہوئے تھے، گذشتہ روز یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے تعمیراتی کام کے ایک نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ یہ نئی تعمیرات رام اللہ میں پہلے سے تعمیر شدہ”عطریت” کالونی کی توسیع کا حصہ قراردی جارہی ہیں۔ دوسری جانب مقامی فلسطینی شہریوں نے یہودیوں کی طرف سے نئے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح نہایت خطرناک ہے، اس کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطینی شہریوں کو نہ صرف تعمیراتی کاموں سے روک دیا جائے گا بلکہ قریبی پہاڑی علاقوں میں موجود فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی کے ہتھیائے جانے کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔