مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی غصب شدہ اراضی پر قائم یتسھار یہودی بستی کے آباد کاروں نے نابلس کی جنوبی بلدیہ حوارہ میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی نذرآتش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق غاصب یہودیوں نے نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں درجنوں ایکڑ اراضی پر کھڑے زیتون کے درخت جلا ڈالے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منگل کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں پر مشتمل ایک گروہ گاؤں کے قریبی پہاڑی سے نیچے اترا۔ اس گروپ نے پہاڑی کے دامن میں زیتون کے پھلدار درختوں کو نذر آتش کرنا شروع کر دیا۔ نذر آتش کئے جانے والے زیتون کے درخت سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کئے گئے تھے۔