بلاطہ اسرائیلی قابض فورسز نابلس نے شہر کے مشرقی علاقے میں بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اتوار کی صبح طلوع آفتاب کے وقت سیکڑوں قابض اسرائیلی فورسز درجنوں بکتر بند گاڑیوں سمیت کیمپ میں داخل ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران گولیوں اور دھماکوں کی گن گرج دور تک سنائی دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر کیمپ میں رہ کر قابض افواج چلی گئیں اور اس دوران کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں لائی۔ تاہم کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے خوف وحراس کی کیفیت پیدا ہوئی۔ اسی دوران نابلس شہر کے مشرق میں حضرت یوسف کے مقبرے کے نزدیک یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی کے کڑے پہرے میں اپنے مذہبی رسومات انجام دئیے۔ ایک اور واقعے میں نابلس کے جنوبی علاقے میں ایک اسرائیلی آباد کار نے ایک فلسطینی شہری،32 سالہ ابراہیم عفان کو روند ڈالا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عفان کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی جا رہی ہے۔