مقبوضہ فلسطین میں وادی عارہ کے علاقہ کے لوگوں نے یہودی آباد’’حریش‘‘میں توسیع کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عوامی کمیٹیوں اور علاقائی اتھارٹی کے سربراہان نے شرکت کی- اس موقع پر علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین نزیہ مصاروہ نے لوکل اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وادی عارہ کی کھلی زمین پر اپنا اثر و رسوخ قائم کریں اور اسے عرب علاقوں میں شامل کریں- واضح رہے کہ اسرائیلی اتھارٹی نے ’’حریش‘‘یہودی آبادی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وادی عارہ میں عربوں کی زمینوں کو غصب کیا جائے گا-