مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے اور فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچا- ذرائع کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے شہر کی گلیوں میں ’’عید سارہ‘‘ نامی یہودی تہوار کے موقع پر اشتعال انگیز ریلیاں نکالیں- اس دوران فلسطینی شہریوں کی دکانوں، گھروں اور املاک پر حملے کیے گئے- یہودیوں کی ریلی کے ہمراہ اسرائیلی فوج کے اہلکار بھی موجود تھے- ریلی کے باعث حرم ابراہیمی اور متعدد سڑکیں بند کردی گئیں- زخمیوں میں 65 سالہ بوڑھی خاتون بھی شامل ہے- ذرائع کے مطابق بوڑھی خاتون کو یہودی آبادکار نے نشانہ باندھ کر پتھر سے زخمی کیا-