Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودیوں کی مسجد اقصی میں قربانی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-citizens-and-guards-of-the-aqsa-mosque

فلسطینی شہریوں اور مسجد اقصی کے محافظوں نے بروز منگل انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے ’’عید فصح‘‘ کے موقع پر مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہو کر اپنی گائے کو ذبح کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق القدس کے شہریوں نے مسجد کو یہودیوں کے مکروہ اقدامات سے محفوظ رکھنے کے لیے لازوال ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور صہیونی پولیس کو مجبور کر دیا کہ وہ انتہا پسند یہودیوں کو اپنی حفاظت کے لیے مویشیوں کا ریوڑ مسجد میں داخل کرنے سے روک دے۔

فلسطینی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کی قدیم آبادیوں خاص طور پر باب الاسباط کے علاقے میں القدس کے شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان اس وقت جھڑپوں کا آغاز ہو گیا جب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے شہر میں داخل ہونے کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ اسرائیلی فوج کی مذموم کارروائیوں کا مقصد یہودیوں کے تہوار ’’ عید فصح‘‘ کے موقع پر 50 سال سے کم عمر مسلمان نمازیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی جارح فوج نے مسجد اقصی کی طرف جانے والے نوجوانوں کو روکا۔ اس نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جو کچھ دیر بعد باقاعدہ جھڑپ میں تبدیل ہو گئی۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ باب العامود کے صحن تک جا پہنچا۔ کم شدت کی جھڑپ الواد سٹریٹ میں بھی دیکھی گئی۔

اسرائیلی پولیس نے علی الصبح ہی مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی میں آنے سے خبردار کردیا تھا اور سیکڑوں افراد کو منتشر کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کو مسجد اقصی میں نماز پڑھنے سے بھی روک دیا،

اس دوران جب مسجد اقصی کے صحنوں میں مرد نمازیوں سے خالی ہو گئے تو بیت المقدس اور فلسطین کے دیگر مقامات سے بہت سی خواتین نے ان کی جگہ پر مسجد اقصی میں ادائیگی نماز کا فریضہ سرانجام دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan