Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یونیسکو میں فتح حکومت کے سفیر کا ٹرائل کیا جائے: احمد بحر

فلسطین کی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنطیم ’’یونیسکو‘‘ میں ’’فتح‘‘حکومت کے سفیر الیاس صنبر کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق گولڈ اسٹون اور فالک رپورٹ اقوام متحدہ میں پیش کرنے میں بلاوجہ تاخیر کرنے پر سفیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے جانے والے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینی قوم کے حق میں خوفناک جرم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سفیر کے ٹرائل کا مطالبہ کیا بالخصوص اس صورت میں جب قابض اسرائیل کی جانب سے شہر کو یہودیانے اور جارحیت کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں بھی مسلسل جاری ہیں سفیر کی تاخیر انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سفیر کے جرائم فتح حکام کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف کیے گئے اندوہناک جرائم کی ہی ایک کڑی ہیں، اس کا تازہ ترین جرم ’’گولڈ سٹون‘‘ اور ’’فالک‘‘ کی رپوٹوں کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے میں بلا وجہ تاخیر کرنا ہے۔ جس کی وجہ سے اسرائیل کو ان رپورٹوں کے حقیقی مضامین حذف کرنے کا موقع مل جائے گا۔

بحر نے محمود عباس سے اپنے سفیر کا ٹرائل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سفیر نے اپنے حالیہ اقدام کے ذریعے قومی جرائم کے تمام خطوط پار کر لیے ہیں، بالخصوص ان معلومات کی روشنی کہ انہوں نے ایک خالص ذاتی ملاقات میں یونیسکو کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ان کا ٹرائل لازم ہو گیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ’’ سفیر صنبر کو فوری طور پرفلسطینی عدالت کے سامنے ٹرائل کے لیے پیش کیا جائے تا کہ فلسطینی قوم کے خلاف سنگین جرم پر اسے مناسب سزا مل سکے‘‘ انہوں نے کہا کہ رام اللہ حکومت کے اندرون و بیرون فلسطین سفارتی سٹاف اور ٹولز پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سفارتی عملے اور سفارتکاروں کا چناؤ قومی اور پروفیشنل مہارتوں نا کہ شخصیت پرستی اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan