Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یونان سے امدادی بحری بیڑہ مارچ میں غزہ آئے گا

gaza-boat1 فلسطینی حکومت کے زیر اہتمام حکومتی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مارچ کے آخر میں یونان سے ایک بڑا امدادی قافلہ بحری بیڑے کی صورت میں غزہ آئے گا، اس بحری بیڑے میں بیس بحری مالی بردار جہاز شامل ہوں گے۔ حکومتی کمیٹی کی جانب سے جانب جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے مختلف ممالک میں بحری بیڑے میں غزہ لے جانے کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے یورپ میں فلسطینی شہریوں اور وہاں کی انسانی حقوق کمیٹیوں کی جانب سے سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ امدادی سامان میں ادویات، اشیائے خوردونوش، کپڑے، تعمیرات کا سامان اور اسٹیشنری شامل ہے۔ بحری بیڑے میں دیگر بحری جہاز ترکی، یونان، سویڈن، اٹلی اور دیگرممالک سے شامل ہوں گے۔ قافلے کے ہمراہ یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین، پارلیمنٹیرینز اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan